کورونا

کورونا وائرس کی چوتھی لہر، مزید 16 اموات، 567 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 567 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 344 ہوچکی ہے۔  این سی او سی کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مزید 864 مریض شفایاب ہوگئے اور مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 44 فیصد پر آ گئی۔ سرکاری اعوداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 200 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 4 لاکھ 5 ہزار357 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے