سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا مزدور پیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں محکمہ محنت و افرادی قوت، لیبر ویلفیئر فنڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے، مزدوروں کے بچوں کے تمام تر تعلیمی اور اقامتی اخراجات لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اٹھائیں گے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ غریب ہمیشہ غریب رہے یہ اس کی قسمت کا نہیں معاشرتی ناہمواری کا معاملہ ہے، رواں سال مزدوروں کے چار سو بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے۔ مزدور کا باصلاحیت بچہ مزدور نہیں افسر، ڈاکٹر، انجنئیر اور کامیاب انسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں ایک صاحب حیثیت شخص کا بچہ پڑھتا ہے، آئندہ سال سے مزدوروں کے ایک ہزار بچے پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے