ماسک

امریکی حکومت کا آیا فرمان، ویکسین لینے والے افراد ماسک نہ لگائیں

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا سے جنگ میں غیر معمولی پیش رفت پر امریکی مرکز برائے تحفظ امراض (CDC) نے بڑا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مکمل ویکسین لینے والے صرف بھیڑ والی جگہ پر ماسک لگائیں ورنہ ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں نصف سے زائد بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگنے کے بعد طبی حکام نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد بعض اوقات بغیر ماسک کے باہر جاسکتے ہیں لیکن مجمع، کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر اجتماعات میں ماسک پہننا ضروری ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ نئی ہدایات کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ملک میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا براہ راست نتیجہ ہے جبکہ  انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے