اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی پروا نہیں ہے، ہم وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے قوانین کو مدنظر رکھیں گے۔ امریکی پابندیوں کی پروا نہیں ہے، ہم وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیر کو سینیٹ اجلاس ہے، پارلیمان اور اپوزیشن کو اس معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اہم تھا، اس حوالے سے چھپانے والی کوئی بات نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کشیدگی کم نہ ہوتی تو ایرانی صدر کیوں پاکستان آتے؟۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہفتہ کو دورہ سعودی عرب پر جاوں گا۔ جو بات قومی مفاد میں ہوئی وہ ہوگی، مشترکہ اعلامیے میں کشمیر اور اسرائیل کا ذکر تو تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے