مراد علی شاہ

سندھ حکومت کا صوبہ بھر کی تمام جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے صوبہ بھر کی تمام جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کی تمام جیلوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے جس سے قیدی بیرکس میں پنکھے سولر پینل پر منتقل کئے جائیں گے، 200 کلو واٹ سے لیکر 600 کلو واٹ کے سولر سسٹم نصب کئے جائیں گے۔

جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی سینٹرل، ویمن اور لانڈھی جیل کو سولر پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد کی جیلوں کو سولر منتقل کیا جائے گا جبکہ لاڑکانہ اور سکھر ویمن جیل بھی سولر منتقل کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور کے جیلوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، بچہ و خواتین جیل میں مشینری اور کلاس رومز کو بھی سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے