سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیراعلی بلوچستان منتخب

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کے مطابق وزارت اعلی کے لیے سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ان کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلی کے لیے سرفراز بگٹی واحد امیدوار قرار ہیں، بلامقابلہ وزیراعلی نامزد ہونے کے باوجود وزیراعلی کے لیے کل ہفتے کو ایوان میں رائے شماری ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ بلامقابلہ نامزد ہونے کے باوجود وزیراعلی منتخب ہونے کے لیے سرفراز بگٹی کو رائے شماری میں 33 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے