بشیر میمن

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مبینہ سازش سے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مبینہ سازش سے پردہ اٹھا دیا،  بشیر میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز کیخلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے، شہزاد اکبر، فروغ نسیم، اعظم خان اور ایف بی آر کے اشفاق احمد بھی اس سارے معاملے میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کے اسٹاف کے ایک سینئر رکن نے مجھے فون کرکے کہا کہ وزیراعظم نے آپ کو بلایا ہے، جب ملنے گیا تو ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ اور وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر پہلے سے موجود تھے، اعظم خان اور شہزاد اکبر مجھے لے کر وزیراعظم آفس میں گئے جہاں عمران خان نے مجھ سے کہا کہ تم پہلے بھی بڑے اچھے کیس بناتے رہے ہو ، اس کیس میں بھی ہمت کرنا اور اچھا کیس بنانا۔

واضح رہے کہ بشیر میمن نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے بعد شہزاد اکبر کے دفتر میں جاکر انہیں پتہ چلا کہ وزیراعظم جسٹس فائز کے خلاف کیس بنانے کی بات کررہے تھے۔ اس پر میں نے حیرانی سے شہزاد اکبر اور اعظم خان سے کہا کہ آپ جسٹس فائز اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کی بات کررہے ہیں، آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے