جاوید لطیف

نوازشریف سے معافی مانگ کر ملک میں واپس لانا ہوگا۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے معافی مانگ کر ملک میں واپس لانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت کسی اور کو میسر ہے کہ عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت کنفرم ہوجائے، یہ سہولت صرف عمران خان کے پاس ہے۔ بے گناہ کے حق میں ایک فیصلہ آجائے تو کہا جاتا ہے کہ این آر او مل گیا، قوم کا اعتماد تب بحال ہوگا جب انصاف پر مبنی فیصلے دیں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا موازنہ کرنا ہے تو 2017ء سے کریں، آج سے مت کریں، بارودی سرنگیں جو آپ نے لگائیں اب قوم انہیں بھگت رہی ہے، بتایا جائے کہ لاڈلے کو لانے کے لیے نواز شریف کو بلی کیوں چڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک نئی خواہش اور لڑائی جاری ہے کہ آنے والوں کو کس طرح ناکام کرنا ہے، ایک سال پہلے کہا جا رہا تھا کہ ایک ادارہ غیرسیاسی ہوگیا تو سیاسی ورکرز نے سکھ کا سانس لیا، لوگوں نے محسوس کر لیا کہ دیر سے ہی لیکن اقرار ہوا کہ مداخلت کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے