حمزہ شہباز

عمران نیازی نے خودکش بمبار بننے کی کوشش کی تو ن لیگ سیسہ پلائی دیوار بنے گی۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر عمران نیازی نے خود کش بمبار بننے کی کوشش کی تو ن لیگ سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت بند کررکھی تھی، یہ سہولت یکم جولائی سے بحال کررہے ہیں، کینسر اور دیگربیماریوں کی ادویات مفت ملیں گی، عمران خان اور پرویزالٰہی سن لیں لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران اور پرویز الٰہی کی انا ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی، مشکل فیصلے کرکے کسی کے بچھائے جال کو نہ کاٹا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، یہ سیاست نہیں، ریاست کو بچانے کا سوال ہے، انہوں نے لانگ مارچ کرنا ہے تو کریں لیکن انتشار نہ پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے