حنا ربانی کھر

ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا، حنا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ  ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ  ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں ابھی جاری ہے، لہذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ  نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کرنا چاہیے جبکہ اس معاملے پر کل صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے،  اجلاس کے اختتام پر آج ممالک کے گرے لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے