بلاول بھٹو

موجودہ حکومت کو مسائل گزشتہ حکومت سے ملے ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے نتیجے میں موجودہ حکومت کو مسائل ملے ہیں جنہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی جیو پولیٹیکل اثرات سے براہ راست متاثر ہو رہی ہے، ہم نے بطور قوم پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانا ہے۔ موجودہ حکومت کو مسائل گزشتہ حکومت سے ملے جن سے نمٹنے کے لیے حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر سرگرم ہے، اسلاموفوبیا اور بی جے پی لیڈروں کے حالیہ ریمارکس سے سنگین ماحول پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہوتے تو شاید دونوں ممالک انتہائی اقدام نہ لیتے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے