احسن اقبال

مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو 2017ء میں سازش کے ذریعے اقتدار سے نکالا گیا، جبکہ 2018ء میں مسلم لیگ ن کو لیول پلیئنگ فلیڈ نہیں ملی تھی۔ الیکشن وقت پر ہی ہونے چاہئیں تاکہ معاشی استحکام آئے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے ادارے سالانہ 2 ارب ڈالرز کھا جاتے ہیں، ملکی معیشت کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔ شکرگڑھ میں ایک سڑک تعمیر کے فوری بعد اکھڑ گئی، سڑک کی تعمیر میں سیمنٹ کی جگہ مٹی ڈالی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچے کو یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، انتظامی ڈھانچے میں پروفیشنل لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے