خرم دستگیر

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ وزیر توانائی

پشاور (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جلد سامنے آجائے گی، تحقیق یہ بھی کی جارہی ہے کہ کہیں باہر سے سائبر حملہ نہ ہو۔ 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں صوبوں کے واجبات باقاعدگی سے ادا کیے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی مالیاتی بحران سے نکلیں گے تو جو بھی واجبات ہوں گے ادا کریں گے۔ معاہدے پر پورا عملدرآمد کریں گے، واجبات سے متعلق بھی ایک مہینے میں رپورٹ مرتب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہمیں بل موصول نہیں ہوتے یا بہت کم ہوتے ہیں، بلنگ بہتر ہونے سے بجلی فراہمی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے