عمران خان

لاہور اور میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور (پاک صحافت) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اعتراض کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نا اہل ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر این اے 122 کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے خرم لطیف کھوسہ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، این اے 122 سے مجموعی طور پر11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے