رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بات کریں گے، ان سے احترام کارشتہ ہے، وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے آج کراچی میں ہونے والے مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے سے متعلق کہا کہ مولانا سے بات کریں گے، ماضی میں بھی ہوئی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف سےان کے ذاتی تعلقات ہیں۔ رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بات سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ، سیاسی عدم استحکام رہےگا، مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوتی رہی ہے اور ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے