بلاول بھٹو

جمہوریت کی بقا اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کررہی ہیں۔ گزشتہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہم دنیا سے الگ ہوکر رہ گئے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکا پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، عمران خان کے امریکا پر الزامات صرف سیاسی مقاصد کے لیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے