اداکارہ انمول بلوچ

اداکارہ انمول بلوچ شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے شادی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی انہیں کوئی ایسا شخص ملے گا جس سے ان کی  فیملی اور انہیں  لگے کہ اس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے تو وہ اس شخص سے شادی کرلیں گی۔ اداکارہ انمول بلوچ نے مزید بتایا کہ انہیں ڈرامہ انڈسٹری میں آئے ڈھائی سال کا عرصہ بیت چکا ہے، ڈراموں میں کم کام کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کم کام کروں لیکن اچھا کروں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شادی سے متعلق سوال پر انمول بلوچ نے کہا کہ شادی ضرور کروں گی لیکن ابھی کام پر توجہ دے رہی ہوں، لڑکے والوں کی جانب سے جہیز مانگا جائے گا تو اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو جہیز نہیں مانگے گا اس سے شادی کروں گی۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ اگر میں اور والدین اپنی خوشی سے جو دینا چاہیں دے سکتے ہیں، شوق ہے کہ اچھی شادی ہو، مہمان آئیں، ہلہ گلہ کریں، یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں بہت وقت کے بعد ملتی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب اداکارہ مشعل خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی میں ڈھولکی نہیں کروں گی ان چیزوں پر یقین نہیں رکھتی جبکہ انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر شادی میں ڈھولکی نہیں ہوئی تو میری والدہ نہیں مانیں گی وہ کہیں گی کہ اس سے اچھا ہے گھر پر ہی بیٹھی رہو۔ اداکارہ انمول بلوچ اور مشعل خان ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’خواب نگر کی شہزادی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا جی

شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا کا بازو زخمی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا بازو شوٹنگ کے دوران زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے