رانا ثناء اللہ

ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ ہماری توقعات کے مطابق کامیاب رہا، پورے ملک سے لوگ بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں پہنچے۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگی جلسے میں ملک کے ہر حصے اور علاقے کی نمائندگی تھی، ہر شہر اور ہر قصبےسے لوگ شرکت کےلیے پہنچے، جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ دو، دو میل پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچے، ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، موٹرسائیکل کسی نے مانگی ہے نہ کسی نے لی ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس تعداد میں لوگ آئے، ہم سب کو کھانا بھی نہیں دے سکتے، ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سب میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے، صرف 9 مئی کے جتھوں کو شامل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنے کو تیار نہیں، پونے 4 سال تک چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، وہ سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایف بی آر میں تبادلوں پر بہت شور مچا ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر کی جا رہی ہے، وفاقی وزرا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے