جہانگیر ترین

کسی کی ڈائریکشن پر مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جہانگیرترین

لاہور (پاک صحافت) جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ کسی کی ڈائریکشن پر مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میں عدالت میں قانونی طور پر اپنا دفاع کروں گا اور سرخرو ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے نے کہا ہے کہ جو ٹیم اس وقت تحقیقات کررہی ہے وہ فون کالز پہ کام کرتی ہے جو کہ فیئر نہیں ہے۔ تحقیقات کے لئے نئی ٹیم بنائی جائے جو صاف و شفاف انداز میں تحقیقات کرے اور کسی کے فون کال پر کام نہ کرے۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جہانگیرترین کا مزید کہنا تھا کہ میں کہیں بھاگا نہیں ہوں۔ عدالت میں مقابلہ کروں گا۔ عدالت جب بھی بلائے گی پیش ہوں گے اس میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میری اور ہم سب کی پارٹی ہے اس میں نہیں رہیں گے تو اور کہاں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے