شرجیل میمن

موجودہ صورتحال میں قوم کو زیادہ یکجہتی کی ضرورت ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم کو سب سے زیادہ یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ سب مل کر سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں کردار ادا کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے بعد لوگوں کی بحالی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ نے اپنا بہترین کردار پیش کیا ہے۔ صوبے میں 559 اموات ہوئی ہیں جبکہ 21891 زخمی ہیں اور 658304 لوگ کیمپس پر موجود ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ سرکاری اسکولز اور سرکاری ٹینٹ سٹیز میں موجود ہیں، ہمارے پاس مختلف دیہات کے لوگ اپر سندھ میں رہائش پذیر ہیں۔ اگر پانی ایک مہینا چلتا ہے تو آم کے باغات کو بھی نقصان ہوگا، اس صورتحال میں حکومت سندھ لوگوں کو ریسکیو کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو وقت کا کھانا ہر شخص کو مہیا کیا جارہا ہے، مختلف این جی اوز بھی میدان عمل ہیں جبکہ اسکن ڈزیز سمیت دیگر صحت کی سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے