شاہد خاقان

جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر  اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو  بدنام کرنے کے لیے ہے۔ خیال رہے کہ  اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کئی بارکہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لیے نیب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی سال سے یہاں آرہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے