جسٹس قاضی فائز عیسی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک، ایف آئی اے کو خط جاری

اسلام آباد (پا ک صحافت) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ہیکر ز کی جانب سے ان کے موبائل فون کو کسی بھی قسم کے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے،  سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےموبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے، ان کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی جعلی اورغلط تصورکی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ان کے موبائل نمبرسے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ ہیکرز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب رجسٹرارسپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)  واجد ضیاء کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فون ہیکنگ معاملے پر خط لکھا ہے۔

واضح رہے کہ  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)  واجد ضیاء کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے موبائل فون ہیکنگ معاملے کی تحقیقات کی جائے اور ہیکنگ کی وجوہات جاننے کیلئے ایف آئی اے کی ایک ٹیکنیکل ٹیم بنائے جائے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرارسپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ٹیم جلد فون ہیکنگ معاملے کا اسٹیٹس بتائے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد سپریم کورٹ کی سینیارٹی لسٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے