سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شن وارسک کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جن میں دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد رسول شہید اور دو افسران سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 31 سالہ شہید سپاہی حامد رسول کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے