لبنانی تنظیم حزب اللہ نے فضائی حدود  کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو گرا دیا

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے فضائی حدود  کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو گرا دیا

بیروت (پاک صحافت) لبنان کی حزب اللہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقررہ کردہ بلیو لائن سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی اے پی کے مطابق تحریک المنار ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی دشمن کا ایک ڈرون گرادیا، انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان میں بلیدہ کے باہر لبنانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا بلیو لائن سرحد کے ساتھ آپریشنل سرگرمی کے دوران ایک ڈرون لبنانی علاقے میں گر گیا، انہوں نے کہا کہ ڈرون میں موجود معلومات کی چوری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ حزب اللہ اپنے جنگووں کے ذریعے تل ابیب اور سرحدی علاقوں پر میزائل فائر کرتا ہے، گزشتہ برس نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک ہفتے سے جاری کشیدگی کے بعد لبنان کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور ملیٹری ایمبولینس پر 2 سے 3 ٹینک شکن میزائل داغے کیے گئے، جس کے جواب میں انہوں نے 100 سے زائد آرٹلری شیلز فائر کیے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے ہمارا ایک ڈرون اتار لیا ہے تاہم انہوں ‌نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے میں جانے سے حساس معلومات کے چوری ہونے کا اندیشہ نہیں ہے۔

ادھر غزہ میں فلسطینی مزاحمتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مزاحمت کاروں نے اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے تاہم ذرائع نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنے جاسوسی مقاصد کے لیے اکثر جاسوس ڈرون طیارے استعمال کرتی ہے، اس سے قبل بھی فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل کے ایسے جاسوس ڈرون طیارے قبضے میں لیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جہاز

لبنانی اخبار: امریکہ یمن پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے

پاک صحافت لبنانی روزنامہ الاخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی فوج یمن کی سرزمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے