شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں کیونکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، مشکل وقت میں جو سعودی عرب نے کیا ہم اس کا حساب نہیں چکا سکتے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں مہنگائی سے ترقی پذیر ممالک بہت زیادہ متاثر ہوئے جن میں پاکستان بھی شامل ہے، جب تک ہم خامیاں دور نہیں کریں گے بحالی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ڈیٹ ٹریپ کر میں دیتھ ٹریپ کہتا ہوں، ہم اب بڑے اصلاحات کی طرف جارہے ہیں، ہمیں سادگی اپنانی ہوگی۔ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کا تباہ کن اثر پڑا ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، اس کے باوجود ہم نے ایسی تباہی دیکھی جو کبھی نہ آئی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ہمیں بھاری سود پر قرضے لینے پڑے، پاکستان کی ایسی صورتحال میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے