قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس بل کی مخالفت کرتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہاں بیٹھے تمام ارکان نے اس بل کو پڑھا ہے؟۔ وزیر قانون نے کہا کہ 2700 ارب کی ٹیکس مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں، بل میں کچھ بنیادی اصلاحات تجویز کی گئی ہیں، 30 دن تک ریکوری میکانزم پلیس نہیں ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاشی صحت کو بہتر بنانے کے لیے یہ بل متعارف کرایا گیا، 2 فاضل ممبران نے ترامیم تجویز کی ہیں، وزیراعظم اپنا اختیار چھوڑ کر ایک کمیٹی کے حوالے کر رہے ہیں، ایوان سے درخواست ہے اس بل کو منظور کیا جائے۔

ایوان کی جانب سے بل کو منظور کرلیا گیا جبکہ بل میں زیب جعفر اور بیرسٹر عقیل ملک کی ترامیم بھی منظور کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے