شہباز شریف

رائل ملٹری اکیڈمی میں آرمی چیف کا خطاب پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رائل ملٹری اکیڈمی میں آرمی چیف کا خطاب صرف فوج نہیں بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی کے خطاب کو پورے پاکستان کیلئے لمحہ فخریہ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پورے ملک کے لئے فخر کی بات ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ برطانیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب صرف مسلح افواج ہی کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا خطاب برطانیہ اور پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات کا اعتراف اور پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے