لاہور ہائیکورٹ

حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی ہے۔ جسٹس قاسم خان

لاہور (پاک صحافت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی جس کی وجہ سے عوام کو مختلف مسائل درپیش ہیں اور ان میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر کرائم کے قوانین کے مطابق حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ کسی بھی پاکستانی قانون کے تحت حکومت نے خود کارروائی کرنا ہوتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر چل رہا تھا ، نوبیل انعام یافتہ کسی شخص نے کہا ہے ویکسین لگوانے والے دو سال بعد مر جائیں گے، کوئی مقناطیس لگا رہا ہے، کوئی کیا کر رہا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف آخری حد تک جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے