سعودی اتحاد کے فوجی اڈے میں خوفناک دھماکہ ہوگیا

سعودی اتحاد کے فوجی اڈے میں خوفناک دھماکہ ہوگیا

صنعا(پاک صحافت) غیر ملکی ذرائع نے یمن میں جارحیت کرنے والے سعودی اتحاد کے ایک فوجی اڈے میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کے صوبے ابین میں سعودی عرب کی ایک فوجی چھاؤنی میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے، اس واقعے کی تفصیلات اور ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک فوجی کمیٹی صوبہ ابین میں یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت اور عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروہ کے مابین ہونے والے معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ہمراہ مارچ 2015 سے یمن میں بہیمانہ جارحیت میں مصروف ہے اور سعودی عرب کے براہ راست زمینی و فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک سترہ ہزار سے زائد عام شہری ہلاک اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ئے ہیں۔

 اس کے علاوہ سعودی جارحیت اور اسکے مکمل محاصرے کے باعث دسیوں لاکھ یمنی اور بالخصوص بچے وبائی امراض اور بھوک مری کے شدید خطرات سے روبرو ہو چکے ہیں، اس انسانیت سوز جارحیت میں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے علاوہ غاصب صیہونی ٹولہ بھی سعودی عرب کی حمایت و نصرت میں پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے