فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جواد حسین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ پیپلزپارٹی ان لوگوں کو پارٹی میں لے گی جو ہمارے نظریہ پر پورا اترتے ہیں، ہم آج بھی فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس سے استثنی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی، پشاور ریڈیو اسٹیشن میں غنڈہ گردی ہوئی، پشاور ریڈیو اسٹیشن میں سرکاری اور گاڑیوں کے انجن نکال لیے گئے، ساؤنڈ سسٹم تباہ کردیا گیا، سپرے کر کے آگ لگا دی گئی، یہ لوگ آئے تھے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف نکلے ہیں، ان لوگوں نے 9 ہزار میں ریڈیو پاکستان کا دروازہ بیچ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرکاری، فوجی اور پرائیویٹ املاک کا جو نقصان ہوا اس کا نقصان پی ٹی آئی لیڈران سے لیا جائے، ہم بات کرتے ہیں لوگوں کو عزت دیتے ہیں جو مرضی سے پارٹی کا حصہ بنے ہم اسے پارٹی میں ویلکم کرتے ہیں۔ہم یہ نہیں کہتے کے وکٹیں گرائی ہیں، جو جو 9 مئی کو نقصان ہوا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں وہ تحریک انصاف کے سے وصول کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے