لیاقت بلوچ

حکومت صرف تقریریں کر رہی ہے اور عوام لٹ رہے ہیں ، لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف تقریریں کر رہی ہے اور عوام لٹ رہے ہیں ۔ کرپٹ مافیا منہ زور اور عوام کے لیے وبال جان بن گیاہے ۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ غربت ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور سرکاری محکموں میں رشوت کے ڈبل ریٹ نے عوام کو بند گلی میں دھکیل دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو مفلوج کردیاہے ۔ قانون سازی آرڈی نینس اور حساس ترین قومی پالیسی محلاتی سازشوں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری اور غلامی کی بنیاد پر ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوری حکومتیں بھی فوجی آمریتوں کی طرح ملک اور عوام کو اپنا غلام ہی جانتی ہیں۔

واضح رہے کہ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر ، افغانستان اور فلسطین ایشوز پر حکومت اپنا اعتماد کھو چکی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی متفقہ پالیسی سازی کے لیے حکومت اپوزیشن قومی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر آئیں وگرنہ حکومتی نااہلی ناکامی ناتجربہ کاری قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک بن گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے