عظمی بخاری

نوازشریف نے پاکستان کو دنیا بھر میں سربلند کیا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھاکے کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں سربلند و سرخرو کیا ہے۔ محب وطن پاکستانی آج بھی نواز شریف کی جرات و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1970 کے بعد مشکل ترین وقت ایٹمی دھماکے کرنے کے وقت تھا، نواز شریف کیلئے بہت آسان تھا کہ وہ ایک فون کال پر ڈھیر ہو جاتے ، مگر انہوں نے کہا کہ میرے ملک کی عزت ایٹمی دھماکے کرنے میں ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے کارنامے صرف ایٹمی دھماکے تک ہی محدو دنہیں ، مسلم لیگ ن نے بجلی کے منصوبے شروع کئے ، پاکستان نے جتنی ترقی کی کریڈٹ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو جاتا ہے، وہ وقت یاد رکھنا چاہئے جب ملک میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، ن لیگ جب بھی آئی اس نے ملک میں ڈیلیور کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے