سوئی گیس

سوئی گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ آئے روز قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب سوئی گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے سوئی گیس کی اوسط قیمت میں 150 فیصد سے زائد اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ جبکہ عوام پہلے ہی گیس کو مہنگے داموں خرید رہی ہے جس کے باوجود گیس کی قلت موجود ہے۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دی گئی ہے جس میں گیس کی اوسط قیمت 157.50 فیصد بڑھانے کا کہا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کی درخواست میں اضافے کی سماعت لاہور میں یکم دسمبر کو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے