بلاول بھٹو

توہین رسالت جیسے معاملات پر اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کسی مسلمان کے لئے قابل برداشت نہیں، اقوام متحدہ کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے گفتگو ہوئی جس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے گفتگو میں توہین آمیز بیانات جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے