بھارتی حکومت کی ویب سائٹ ہیک، فلم ’ڈھائی چال‘ کی تفصیلات اور پاکستانی پرچم نمایاں

(پاک صحافت) بھارتی حکومت کی ایک ویب سائٹ ’دی گزیٹ آف انڈیا‘ کو ہیکرز نے ہیک کرنے کے بعد اس ویب پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کے بارے میں تفصیلات اور پاکستانی پرچم نمایاں کردیا۔ ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد ویب سائٹ پر موجود بھارتی جھنڈے کی جگہ پاکستانی پرچم آویزاں کردیا اور ویب سائٹ پر موجود دیگر تفصیلات کو حذف کرکے پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کے بارے میں تفصیلات جاری کردیں۔

جیسے ہی ویب سائٹ ہیک ہوئی تو اس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یاد رہے کہ فلم’ڈھائی چال‘ کی کہانی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے جسے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا تھا۔

یہ فلم دیکھنے کے لیے عوام بالخصوص نوجوان بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے صوبہ بلوچستان کی کہانی کو دنیا کے سامنے جس طرح پیش کیا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے