وزیراعظم شہبازشریف

نیازی نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیازی نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے پاکستان کے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیازی کا فنانشل ٹائمز کے ساتھ انٹرویو جس میں انہوں نے اپنی غیرملکی سازشی تھیوری کی تردید کی تھی اس کی شیطانی کردار کی یاد دہانی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی معمولی سیاست کیلئے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا تھا۔ وزیر اعظم نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والی اس کی مکاری اور غداری سے قوم حیران ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے