شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان بنیں گے، اس فلم میں انکی بیٹی سہانہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اپنی آئندہ فلم کنگ میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کریں گے۔ سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بڑے پردے پر سہانہ خان کی ڈیبیو فلم بھی ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان یہ فلم آڈینس کےلیے بنا رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلم بین انہیں ایسے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ غیر واضح ہو۔ فلم سازوں نے اس حوالے سے ٹھنڈے مزاج اور رویے سے بھرے کردار کو تخلیق کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان منفی کردار کرنے کے حوالے سے بھی کافی معروف ہیں جہاں انکی یادگار فلموں میں ڈر، انجام، بازیگر اور رئیس شامل ہیں اور اب امکان ہے کہ وہ ایک بار پھر ایسا ہی کردار ادا کریں۔ تاہم یہ کردار فرحان اختر کی ڈان تھری جیسا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے