عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس حذف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اس حیرانگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب گلوکار نے اپنی تمام پوسٹس اور فالونگ حذف کرنے کے بعد اپنی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کی۔ انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’اپنے آپ کو تلاش کرنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے اپنا آپ کھونا پڑے گا‘۔

یاد رہے کچھ روز قبل عاصم اظہر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ ’آپ نے میرا پہلا گانا کونسا سنا تھا اور کب؟‘، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے ماضی کی یادیں بھی تازہ کی تھی۔مداحوں کی جانب سے بےپناہ پیار و محبت دیکھ کر گلوکار نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا ان کے وہ تمام مداح جو شروع سے اب تک ان کے ساتھ ہیں، وہ بہت جلد ان کی زندگی کے سب سے بڑے لمحے کا ان کے ساتھ تجربہ کریں گے، جو انتہائی خوبصورت ہوگا۔

اس کے ساتھ گلوکار نے اپنی ایک تصویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی تھی جس میں وہ بوڑھے دکھائی دے رہے تھے اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کا ان کے لیے بےپناہ پیار و محبت دیکھ کر اس بات کا بھی اظہار کیا تھا کہ سوچ رہا ہوں کہ جب اس طرح دکھائی دوں گا، کیا تب بھی آپ لوگ مجھے اسی طرح چاہیں گے؟ اب اگر گلوکار کی ماضی کی پوسٹ اور حالیہ اقدام کو ایک دوسرے سے منسلک کریں تو لگتا ہے کہ گلوکار جلد ہی اپنے مداحوں کو بڑی خبر سنانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

1942: اے لو اسٹوری کیلئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے، ودھو ونود چوپڑا

(پاک صحافت) بھارتی فلمساز ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ 1994 میں ریلیز ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے