ہواوے

ہواوے کا مخصوص ایشیائی ممالک کے لیے مڈرینج فون نووا 8 آئی جلد متعارف کرانے کا اعلان

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے مخصوص ایشیائی ممالک کے لیے ایک نیا مڈرینج فون نووا 8 آئی جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فون نوجوان صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اس فون کو پیش کیا جائے گا جس کا ڈیزائن نووا 8 فائیو جی کی بجائے میٹ 0 پرو سے ملتا جلتا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فون کا آفیشل رینڈر سامنے آیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کا ڈیزائن میٹ 30 پرو جیسا ہوگا۔ فون کے بیک پر میٹ 30 پرو جیسا سرکولر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 4 کیمرے اور ایک ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ مختلف لیکس کے مطابق اس فون میں 6.67 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا جائے گا۔ فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ ہواوے کے اس نئے اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہوگا جس کے ساتھ 4300 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ واٹ سپر چارج سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔ اس فون میں میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11 سے کیا جائے گا جسے مستقبل قریب میں کمپنی کے اپنے ہارمونی او ایس سے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے