احسن اقبال

حالیہ سیلاب سے 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری قوم نے ہر آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، عام حالات سے 500 فیصد زائد بارشوں سے خوفناک سیلاب آیا جس سے 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ پاکستان کو حالیہ تاریخ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے بڑے نقصان کا سامنا ہے، ترقی یافتہ ممالک بھی قدرتی آفات کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں بجلی کے 881 فیڈرز متاثر ہوئے اور 9 ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا، 758 فیڈرز کو بحال کیا گیا، بلوچستان میں بجلی کی ترسیل زیادہ متاثر ہوئی۔ دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں چار ہیٹ ویوز کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب اوربارشوں سے 1265 افراد جاں بحق ہوئے اور 14 لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا، سیلاب سے 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے