شہباز شریف

تحریک عدم اعتماد عوام کی خواہش پر لارہے ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد عوام کی خواہش پر لارہے ہیں، عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ سب تحریک عدم اعتماد کے لیے بڑھیں گے، تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا سیاسی اور آئینی حق ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا، عوام کے پاس بچوں کے دودھ، ادویات کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت جو پوچھتی رہی سوالوں کا جواب دیتا رہا، صاف پانی کمپنی کیس میں ہمارے ساتھی بری ہوئے، قوم کے سامنے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے