گیس

ملک میں گیس پریشر کی کمی میں شدت، شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور

لاہور (پاک صحافت) ملک میں گیس پریشر کی کمی میں شدت آگئی، گیس نہ ہونے کے باعث شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق کم آمدنی والے افراد تو لکڑی بھی سوکھے درختوں سے خود کاٹنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں شہری گیس نہ ہونے پر لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے، لکڑی پر کھانا تو پک جاتا ہے لیکن آنکھیں، ہاتھ اور گھر کا خانہ خراب ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بھی لکڑی بیچنے والوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس کا شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے،گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے