مفتاح اسماعیل

موجودہ حکومت دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنا رہی ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنا رہی ہے اور مہنگا ترین فرنس آئل خرید رہی ہے۔ ان کا کہناہے کہ حماد اظہر اگر کہتے ہیں کہ بجلی کی وافر ہے تو ان سے پوچھا جائے کہ لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے،تین ما ہ پہلے کہتے تھے کہ ن لیگ گیس کا انتظا م کر گئی اب وزیرتوانائی کہتے ہیں کہ گیس کی قلت کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے،یہ کرپٹ اور جھوٹوں کی حکومت ہے جو اپنی نااہلیوں کی ذمہ داری سابقہ حکومت پر ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک نوازشریف کے دور میں لگائے گئے پاور پلانٹس سے سستی بجلی مل رہی ہے، سستی بجلی کے لئے کوئلہ پلانٹ نواز شریف کے دور میں لگائے گئے، کراچی کی پوری انڈسٹری گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے،جون میں گیس کا یہ حال ہے آگے کیا ہوگا،گیس کی بندش سے ملک کی برآمدات اور ٹیکسز پر بہت فرق پڑے۔

واضح رہے مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ مشرف دور کی تعریف کرتے ہیں اور انہیں دس سالہ جمہوری دور میں خرابیاں نظر آرہی ہیں میں جانتا ہوں کہ حمادا ظہر کے والد صاحب پرویز مشرف کے وزیر اعظم کے امیدوار تھے لیکن انہیں چوہدری برادران نے بننے نہیں دیا، عمران خا ن کو وہی شخص پسند ہے جو ان کی تعریف کرتا ہے وہ اپنے مخالفت کرنے والوں اچھا نہیں سمجھتے ، وہ پرویز مشرف کو اچھا سمجھتے تھے مگر جب مشرف نے انہیں وزیر اعظم نہیں بنایا تو ان کے خلاف ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے