بٹ کوائن

کرپٹو ڈاٹ کام کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہونے کا اعتراف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) کرپٹو ڈاٹ کام کی جانب سے سال 2021 کے دوران 30 کروڑ مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہونے کا انشکاف کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ہیکروں نے 4836 ای ٹی ایچ (ایتھریئم) اور 443 بٹ کوائن صاف کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی لین دین کی ممتاز اور غالباً سب سے بڑی ویب سائٹ کرپٹو ڈاٹ کام نے اپنے تازہ بلاگ میں اعتراف کیا ہے کہ سال 2021 میں ہیکروں کے حملے میں چوری شدہ کرپٹو کرنسی کی مالیت 30 کروڑ ڈالر تک ہے۔ کمپنی کے مطابق لگ بھگ 483 صارفین کے اکآونٹ پر حملے کئے گئے اور سب سے کچھ نہ کچھ چرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ ہیکروں نے چھوٹی موٹی نقب زنی میں کمپنی سے مزید 66 ہزار ڈالر بھی چرائے ہیں۔ سب سے بڑی سرگرمی 17 جنوری 2022 کو دیکھی گئی جب چند اکآؤنٹس پر غیرمعمولی سرگرمیاں اور چوری کی واردات نوٹ کی گئی۔ ان ادائیگیوں میں ٹو ایف اے لین دین کے نظام سے ہٹ کر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے