احسن اقبال

جتنے سکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے ملکی تاریخ میں نہیں آئے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کے جتنے سکینڈل پی ٹی آئی حکومت کے دور میں سامنے آئے اتنے ملکی تاریخ میں کبھی سامنے نہیں آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے ملک کا جو حشر کیا ہے اگر یہ حکومت رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے 4 سال مکمل ہونے کے بعد معیشت ناکامی کا منظر پیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے