مریم نواز

عمران خان کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا مذاق ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا مذاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ  آئین شکن کا خطاب ملنے پر ججز کی تصاویر پر جوتے کس نے برسائے تھے؟۔ ملک، ریاست اور ادارے عمران خان جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کے باہر ٹرک کھڑے کرنے سے لے کر، سپریم کورٹ وچ ساڈے بندے بیٹھے نے، مظاہر نقوی کے سامنے پرویز الہی نے اپنا کیس لگوانے تک تمھارے سہولت کاروں نے جو دھبے اپنے اوپر لگوا لیے ہیں وہ ان کا اور تمھارا پیچھا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے