احسن اقبال

صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے صدارتی نظام سے متعلق سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام ڈکٹیٹر پیدا کرتا ہے، ایسے نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  صدارتی نظام کی حمایت میں مہم چلانے والوں کو کڑی تنقید کا شنانہ بنایا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں، صدارتی نظام کی وجہ سے ملک کا ایک ٹکڑا ہاتھ سے نکل گیا، ان کو نظر آرہا ہے ان کے لیڈر جارہے ہیں۔

واضح رہے اس موقع پر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ کل زرداری کی تعریفیں کرتے تھے آج تنقید کررہےہیں، یہ کل عمران خان پر بھی تنقید کرتے نظر آئیں گے۔ پاکستان کوتجربہ گاہ نہیں بنا سکتے، پاکستان کا ہر شہری پارلیمانی نظام کا دفاع کریگا، ووٹ کی حرمت کو بحال نہ کیا تو کوئی بھی ہماری مدد نہیں کر سکتا، آئین بحال ہو گیا تو پاکستان عظیم ملک بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے