کالعدم تحریک لبیک

کالعدم جماعت تحریک لبیک نے جاری دھرنے ختم کر دیئے

لاہور (پاک صحافت) کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور میں جاری مرکزی دھرنے سمیت تمام چھوٹے بڑے دھرنے ختم کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کے مقام پر دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئیں، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان منتشر ہونا شروع ہوگئے اور سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک رواں دواں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مذاکراتی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان علامہ شفیق امینی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، تحریک لبیک شوریٰ کے دیگر ممبران بھی موقع پر موجود تھے۔ شفیق امینی نے کہا کہ حکومت نے قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کیا ، قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پر بحث بھی کی گئی، حکومت نے وعدہ پورا کر دیا ، اب احتجاج اور دھرنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ سربراہ مذاکراتی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان علامہ شفیق امینی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے اہم مطالبے پر عمل ہو چکا ہے، دھرنا ختم کر دیا گیا، مرکزی دھرنے سمیت ہر جگہ پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگرمعاملات پر بھی مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ، قائدین تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں،کارکن پر امن رہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے