سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کا ناکام ترین سیٹ اپ ہے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے تحریک انصاف کو ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کا ناکام ترین سیٹ اپ ہے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  اللہ اور رسول کے حکم کے متصادم نظام، ریاست مدینہ نہیں ریاست بد دینہ ہے، حکومت ریاست مدینہ کے نام پر سیکولر ایجنڈا کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ انہوں نے صدارتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا مصنوعی سورج کے تجربات کر رہی ہے اور ہم صدارتی نظام کی بحث میں الجھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  ملک میں صدارتی نظام کی بحث حکومت نے اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے شروع کی۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ  پارلیمانی اور صدارتی نظام آزما لیے اب پاکستان کو اسلامی نظام چاہیے، آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوتا تو تمام مسائل حل ہو چکے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے