ہواوے کی جانب سے ایک نیا ای انک ٹیبلیٹ، ہائبرڈ کمپیوٹر اور اور لیپ ٹاپ متعارف

بیجنگ (پاک صحافت) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی جانب سے ایک نیا ای انک ٹیبلیٹ، ہائبرڈ کمپیوٹر اور اور لیپ ٹاپ متعارف  کیا گیا ہے۔ میٹ بک ایکس پرو اس کمپنی کا فلیگ شپ لیپ ٹاپ ہے جبکہ میٹا پیڈ پیپر ای انک ٹیبلیٹ ہے جس کے ساتھ اسٹائلوس سپورٹ بھی موجود ہے جبکہ ایک او ایل ای ڈی ہائبرڈ کمپیوٹر 2 ان 1 میک بک ای بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس لیپ ٹاپ میں 11 جنریشن انٹیل یو سیریز پراسیسر موجود ہے جبکہ پہلے سے بڑی اسکرین دی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے ماڈل میں اگر 13.9 انچ کا ڈسپلے تھا تو اس بار 14.2 انچ اسکرین ڈیوائس کا حصہ ہے مگر باڈی کو پہلے سے زیادہ پتلا بنایا گیا ہے۔ یادر ہے کہ یہ ہواوے کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس میں پی 3 گلر گاموٹ سپورٹ موجود ہے جبکہ ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے، جبکہ ٹچ ڈسپلے کے ساتھ 10 پوائنٹ ملٹی ٹچ کا فیچر بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ لیپ ٹاپ کے اندر نیا ویج ڈیزائن ہے جس میں ٹرپل ایئر ان ٹیکس کی سہولت موجود ہے اور کمپنی کے مطابق اس سے ڈیوائس میں 60 فیصد ہوا کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے۔ لیپ ٹاپ میں ایک نیا پرفارمنس موڈ بھی دیا گیا ہے جس سے کی بورڈ شارٹ کٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ سی پی یو تھرمل ڈیزائن پاور بھی 30 واٹ تک بڑھ جاتی ہے۔ لیپ ٹاپ کے ساتھ 90 واٹ سپر چارج سپورٹ موجود ہے جس سے 15 منٹ میں 3 گھنٹوں تک استعمال کرنے کے قابل لیپ ٹاپ چارج ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے